Saturday, April 27, 2024

نجی فلاحی تنظیم نے رکشہ ڈائیورز کو امداد کیلئے بلایا ، فوٹو سیشن کراکر نکل گئے

نجی فلاحی تنظیم نے رکشہ ڈائیورز کو امداد کیلئے بلایا ، فوٹو سیشن کراکر نکل گئے
May 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں نجی فلاحی تنظیم نے رکشہ ڈرائیورز کو امداد کیلئے بلایا لیکن فوٹو سیشن کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا ، امداد کے نام پر وحدت روڈ گراؤنڈ میں میلہ لگایا، فوٹو سیشن کراکر نکل گئے ۔

لاہور میں نجی فلاحی تنظیم  نے رکشہ ڈرائیوروں کی فلم چلادی ، امداد کے نام پر وحدت روڈ گراؤنڈ میں میلہ لگایا، لاک ڈاؤن سے پریشان ڈرائیورز اعلان سنتے ہی دوڑے  چلے آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں رکشے  اکٹھے ہوگئے۔

حسب روایت  پہلے فوٹو سیشن شروع ہوا، چند لوگوں نے کمپنی کی مشہوری کیلئے ویڈیو بنائی پھر وہ ہوا جو کسی کے ذہن وگمان میں بھی نہیں تھا، اس سے پہلے کہ کچھ ملتا  فلم کا ڈراپ سین ہوگیا ،نوسر بازامداد دیئے بغیر’پیک اپ ‘کرکے نودوگیارہ ہوگئے۔

رکشہ ڈرائیورز کو اصل کہانی کا علم ہوا تو احتجاج شروع کیا لیکن بہت دیر ہوچکی تھی ، متاثرین نے حکومت سے ایسی جعلی این جی اوز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ بھی کیا۔