Friday, March 29, 2024

نجی سکولوں کے  حوالے سے قانون سازی کیلئے بل تیار کر لیا ہے جلد اسمبلی میں پیش ہوگا:رانا مشہود

نجی سکولوں کے  حوالے سے قانون سازی کیلئے بل تیار کر لیا ہے جلد اسمبلی میں پیش ہوگا:رانا مشہود
May 14, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کے حوالے سے قانون سازی کے لیے بل تیار کرلیا گیا ہے جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ کمشنر آفس فیصل آباد میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنچاب کے سکولوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے تمام ممبران اسمبلی کو ایک ایک سرکاری سکول کی  سرپرستی سونپی جائے گی پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ایک کوالٹی تعلیم کا نام ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا  کہ پنجاب میں پرائیویٹ اسکولوں کے حوالے سے 1983 کے بعد ایک نیا ایکٹ لایا جارہا ہے جو تیار کر لیا گیا ہے اس میں اسکولوں کی مختلف درجہ بندی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ایجوکیٹر کی بھرتیوں کے عمل کو شفاف رکھا گیا ہے جو ایک دو کیسز سامنے آئے ہیں ان کو کمیٹی دیکھ رہی ہے ہم نے 50 ہزار لوگوں کو مستقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہار جاتا ہے وہ اس ملک میں رواج  بن گیا ہے کہ وہ دھرنا دیتا ہے ایسا ہی اساتذہ کے ایک گروپ نے کیا۔