Monday, May 6, 2024

نجی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے ریفارمز کمیٹی کا اعلان

نجی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے ریفارمز کمیٹی کا اعلان
February 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں نہ تو نجی جامعات  بند ہو ں گی نہ ہی طلباء کےلیے تعلیمی بحران پیدا ہوگا، حکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے راجہ یاسر ہمایوں کی اعلان کردہ ہائیر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات  کے مسائل کے حل کیلئے ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ، آٹھ رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ہوں گے ، چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال اور چیئرمین پنجاب ایچ ای سی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، میاں خالد رحمان ایکریڈیٹیشن کمیٹی کی جانب سے ریفارم کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ میاں عمران مسعود،میجر جنرل ر عبید اور اویس رؤف بھی کمیٹی میں شامل ہیں ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ریفارمز کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکلٹی، ڈیپارٹمنٹس اور تمام کیسز کو بغیر کسی تاخیر کے زیربحث لایا جائے گا،  ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے زیر عمل تمام کیسز کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ جامعات کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نفاذ کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی،ون ونڈو آپریشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔