Thursday, April 25, 2024

نجی جامعات کے مسائل کے حل کا معاملہ ، ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس

نجی جامعات کے مسائل کے حل کا معاملہ ، ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس
February 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) نجی جامعات کے مسائل کے حل کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں پہلا باقاعدہ اجلاس ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر پنجاب، وزیر ہائر ایجوکیشن اور چئیرمین پی ایچ ای سی کی بھی شرکت ہوئی۔ ریفارمز کمیٹی کے دیگر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا نجی و سرکاری جامعات کے اشتراک سے اعلی تعلیم میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا حکومت نجی جامعات کے مسائل ون ونڈو کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کا کہنا تھا ریفارمز کے بعد نجی جامعات چند سالوں میں کیو ایس ریٹنگ میں نظر آئیں گی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ یونیورسٹیوں کے ابتدائی مسائل ایک ماہ میں حل کئے جائیں گے۔