Thursday, April 18, 2024

نجی تعلیمی اداروں میں یونیفارم اور دیگر معاملات پر قانون سازی کر رہے ہیں ، مراد راس

نجی تعلیمی اداروں میں یونیفارم اور دیگر معاملات پر قانون سازی کر رہے ہیں ، مراد راس
July 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں ، یونیفارم، بکس اور دیگر معاملات پر قانون سازی کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے نیا ایکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مراد راس کا کہنا تھا نئے ایکٹ کے تحت نجی تعلیمی ادارے والدین سے زائد فیس وصول نہیں کر سکے گے۔ اگر نیا ایکٹ آ چکا ہوتا تو ایل جی ایس واقع پر متعلقہ استاد کو معافی کی بجائے جیل جانا پڑتا۔ مراد راس نے کہا دس سال ن لیگ کی حکومت رہی لیکن تعلیمی اداروں کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس اہم معاملے پر قانون سازی لائے رہے ہیں۔ جتنی شکایات آئے سب پر عملدرآمد کرایا گیا ہے۔ جتنی دیر تک کورونا وائرس ہے تب تک پرائیوٹ سکولز 20 فیصد کم وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا پرائیوٹ سکول کے حوالے سے نیا ایکٹ لا رہے ہیں۔ 36 سکولوں کو چھ لاکھ روپے کے جرمانے کیے ہیں۔ اسکولز میں انتظامیہ نے ماسک بھی اپنے فروخت کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ مراد راس کا کہنا تھا ایل جی ایس ٹیچر کے معاملہ پر ہم کاروائی نہیں کر سکتے تھے۔ جو سابق حکومت نہیں کر سکی ہے وہ ہم کر کے دکھائے گے۔ نیا  ایکٹ اسی لیے لا رہے ہیں کے ایل جی ایس ٹیچرز سمیت دیگر معاملات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکی گی۔