Friday, April 26, 2024

نجی ایئرلائن کےطیارےکی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

نجی ایئرلائن کےطیارےکی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
January 8, 2017

 لاہور(92نیوز)لاہور ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گئےطیارہ کے ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ مانچسٹر سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 902 کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لینڈنگ سے قبل انجن نمبر دو میں شعلہ بھڑکنے کے بعد لگ پائلٹ کو معمول کی لینڈنگ سے ہٹ کر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی انتظامیہ نے طیاروں کی کمی کی وجہ سے جہاز خصوصی طور پر مانچسٹرسے بلوایا تھا اسی طیارے نے مسافروں کو لے کرچین روانہ ہونا ہے ، ذرائع کے مطابق جہاز میں مسافر نہیں تھے تاہم عملے کے دس افراد موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں۔ تکنیکی ماہرین کی ٹیم جہاز کا معائنہ کر رہی ہےجس کے بعد ہی پرواز کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔