Friday, April 26, 2024

نجی ایئرلائن کے کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد

نجی ایئرلائن کے کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شراب کے نشے میں جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی کیپٹن عصمت محمود کے وکیل حسن وڑائچ نے دلائل میں کہا کہ پولیس نے پائلٹ عصمت محمود سے تفتیش مکمل کر لی ہے اور ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لیے پائلٹ عصمت محمود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سول ایوی ایشن کے وکیل عثمان عارف نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزم کے خلاف ابھی تک چالان پیش نہیں کیا گیا۔پائلٹ نے لوگوں کی جان سے کھیلا ہے اس لیے ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔ عثمان عارف نے عصمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔