Thursday, March 28, 2024

نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس آنے والے 178 افراد جھنگ روڈ کے قرنطینہ سنٹر منتقل

نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس آنے والے 178 افراد جھنگ روڈ کے قرنطینہ سنٹر منتقل
April 15, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے 186 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ 178 افراد کو جھنگ روڈ کے قرنطینہ سنٹر بھجوا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو ذاتی خرچ پر ہوٹل میں قیام سے انکار پر قرنطینہ سنٹر بھجوایا گیا۔ دو دن کے بعد تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 ہو گئی جب کہ 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2945 کیسز ، سندھ میں 1518 ، خیبرپختونخوا میں 865، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 38 اموات ، سندھ میں 35، پنجاب 28، گلگت بلتستان 3، بلوچستان میں 2 افراد اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔