Thursday, May 9, 2024

نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد

نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نجی اسکولز مالکان کی امیدوں پر پانی پھرگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی 20 فیصد فیس معافی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پرائیویٹ اسکولز نے موقف اپنایا کہ حکومت نے ہمارے مسائل کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کیا، پیرا نے فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنے کی ہدایت کی ہے، فیصلہ سے قبل فریقین اور نجی تعلیمی اداروں کو نہیں سنا گیا، حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ کہ حالات کا تقاضا ہے کہ نجی اسکولز خود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، اگر 2 ماہ میں نجی سکولز کا منافع ختم ہوگیا تو اس میں کیا حرج ہے؟۔ اگر حکومت نے فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو 15 فیصد بھی ہوسکتی ہے اور 50 بھی،غیر معمولی حالات ہیں،کیا  آپ نے حکومت سے رجوع کیا؟۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور معاملہ پیرا کو بھجوا دیا۔