Friday, April 19, 2024

نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
May 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں سکول فیس کیس کی سماعت مکمل ہو گئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ مناسب وقت میں سنایا جائے گا۔ قبل ازیں نجی اسکولز فیس اضافہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نجی سکولز نے کہا کہ 5 فیصد اضافے کی حد بنیادی حقوق کے خلاف  ہے۔ حد مقرر کرنے سے معیار تعلیم نیچے آئے گا۔ سالانہ 5 فیصد اضافے کی پابندی کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا آپ چاہتے ہیں عدالت پابندی ہٹا کر کھلی چھٹی دے دے۔ سموسوں کی قیمت کا بھی ایک مقدمہ آیا۔ کیا سموسے کی قیمت بھی عدالت نے طے کرنی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ عدالت نے کہاں حد لگانی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوال یہ ہے کہ کیا 5 فیصد سالانہ فیس میں اضافے کی حد لگ سکتی ہے۔ عدالت  نے نجی سکولز فیس اضافہ کیسز پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان کی ہائیکورٹس کو بھجوادئیے۔ ہائیکورٹس کو مقدمات پر کارروائی کرنےکی ہدایت کر دی گئی۔