Friday, April 19, 2024

نجی اسکولز فیس میں سالانہ 5فیصد ہی اضافہ کر سکیں گے ، سپریم کورٹ

نجی اسکولز فیس میں سالانہ 5فیصد ہی اضافہ کر سکیں گے ، سپریم کورٹ
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز فیس میں سالانہ 5فیصد اضافہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے   لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ فیسوں میں 20 فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم واپس  لے لئے ۔ فیس کمی سے لے کر آج تک کم شدہ فیس بطور بقایاجات لینے سے بھی روک دیا ، جسٹس فیصل عرب نے فیس میں پانچ فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا۔ بڑی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا ، سپریم کورٹ نے نجی اسکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو ریلیف مل گیا ، نجی اسکولز مالکان کی فیسوں میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔ مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا ۔ عدالت عظمیٰ نے نجی اسکولز کے حق میں آنے والا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ اسکولز فیس میں سالانہ پانچ فیصد ہی اضافہ ہوگا ، عدالت نے فیسوں میں 20 فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ نجی اسکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں ، پانچ فیصد سے اوپر اور 8 فیصد تک اضافے کا جواز پیش کرنا ہوگا ، عدالت نے نجی اسکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کم شدہ فیس بطور  بقایاجات لینے سے بھی روک دیا ۔ جسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔