Tuesday, April 30, 2024

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 7بچے زخمی ،پرنسپل گرفتار

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 7بچے زخمی ،پرنسپل گرفتار
October 16, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقہ پشتخرہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے سات بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، پولیس نے اسکول کے پرنسپل کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں باڑہ روڈ پر واقع نجی اسکول کی چھت پر بنائے گئے عارضی کمرے کی چھت اچانک گرگئی،تعلیم حاصل کرنے میں مصروف سات ننھےطلبا ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کردو بچیوں اور پانچ بچوں کو ملبے سے نکالا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نےچاربچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ تین کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہےجبکہپولیس نے اسکول کے پرنسپل محمود شاہ کو گرفتارکرلیا ہے۔