Sunday, May 12, 2024

نجی اسکول میں ٹیوشن کے علاوہ دیگر فیسز وصول کرنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

نجی اسکول میں ٹیوشن کے علاوہ دیگر فیسز وصول کرنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم
March 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نجی اسکول میں ٹیوشن کے علاوہ دیگر فیسیں وصول کرنے پر شدید برہمی  ہو گئی ، عدالت نے نجی اسکول کو ٹیوشن کے علاوہ فیسیں وصول کرنے سے روک دیا ، کہا کہ نجی اسکول مافیا نے دھندا چلا رکھا ہے ، لیکن یہ کاروبار چلنے نہیں دیں گے ۔ نجی اسکول میں مختلف ایونٹس کے نام پر فیسیں بٹورنے کے معاملے  پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کا ایک نجی اسکول کے منیجر پر شدید برہمی کا اظہار  کیا ، ریمارکس میں کہا یہ کیا دھندا بنا رکھا ہے ، والدین کو بلیک میل کرتے ہو ، پانی کا گلاس بھی 5 روپے میں بیچو گے ۔ عدالت نے ٹیوشن فیس کے علاوہ دیگر فیسیں وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا  ، عدالت نے ڈائریکٹر نجی اسکولز کو 19 مارچ کو اسکول انتظامیہ سے میٹنگ اور ایک ماہ میں معاملہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق حل  کرنے کا حکم بھی دیا ۔ عدالت نے کہا نجی اسکول مافیا نے کاروبار بنایا ہوا ہے  ، لیکن تعلیم کے نام پر دھندا چلنے نہیں دیں گے  ، والدین کی اپنے بچوں کی فیسیں ادا کر کرکے کمر ٹوٹ گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا تعلیم کے نام پر لوٹ مار مچارکھی ہے  ، کسی میں بھی احساس  نام کی کوئی چیز نہیں  ، عدالت نے اسکول منیجر سے پوچھا، اسپورٹس ڈے اور فوٹو اسٹیٹ کے نام پر ماہانہ ایک ایک ہزار روپے کس بات کے لے رہے ہو ؟، اس طرح تو فزکس، اور انگریزی کی بھی الگ الگ فیس لو گے ۔