Tuesday, April 23, 2024

نجی اسپتال کی جانب سے رہائشی بنگلے میں کورونا کے مریضوں کو رکھنے کی ویڈیو وائرل

نجی اسپتال کی جانب سے رہائشی بنگلے میں کورونا کے مریضوں کو رکھنے کی ویڈیو وائرل
June 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) نجی اسپتال کی جانب سے رہائشی بنگلے میں کوروناکے مریضوں کو رکھنے کی ویڈیووائرل ہو گئی ۔ 92 نیوز کی ٹیم نے بنگلے کو ڈھونڈ نکالا،مریض اب بھی وہاں موجود ہیں اور نجی اسپتال کی گاڑی کو بھی وہاں آتے جاتے دیکھا جاسکتاہے،حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں  جس کے باعث نجی اسپتال والوں کی چاندی ہو گئی ہے ،اسپتال مریضوں سے بھر گئے تو آبادی کے درمیان رہائشی بنگلے میں مریضوں کو رکھنا شروع کر دیا،نجی اسپتال کی جانب سے  رہائشی بنگلے میں مریضوں کو رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

92نیوز کی ٹیم نے بنگلے کو ڈھونڈ نکالا، بنگلہ کےڈی اے اسکیم ون میں آبادی کےدرمیان ہےجہاں مریضوں کورکھاگیاہے، نجی اسپتال کا عملہ  مریضوں  کی دیکھ بحال کررہا، بنگلےمیں نجی اسپتال کی گاڑی آتےجاتے بھی دیکھی جاسکتی ہے، گاڑی کے ڈرائیور نےنجی اسپتال کی مخصوص وردی پہنی ہوئی ہے۔

بنگلےکےباہر  ایک سکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہے، نجی اسپتال کا موقف لینے کےلئے تینوں ترجمان سےرابطہ کیاگیا، ان سےپوچھا گیاکہ رہائشی آبادی کےدرمیان کس طرح مریضوں کو رکھاگیاہے، یہ سب حکومتی اجازت سے ہورہاہے یانہیں،لیکن ترجمان  نےکوئی موقف نہیں دیا۔

علاقہ مکین نےچند دن پہلےبنگلےکی ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، علاقہ مکین آبادی کےدرمیان مریضوں  کو رکھنےسے پریشان ہیں۔