Thursday, March 28, 2024

نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے منہ مانگی فیس وصول کرنے لگے

نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے منہ مانگی فیس وصول کرنے لگے
June 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) کورونا وائرس کے باعث کراچی بھر کے سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھرگئے، نجی اسپتالوں نے وائرس میں مبتلا اور مشتبہ مریضوں سے منہ مانگی فیس وصول کرنا شروع کردی ۔

نجی اسپتالوں نےمریض داخل کرنے کےلئے لاکھوں روپے ایڈوانس لیناشروع کردیا، کراچی کے دو معروف نجی اسپتالوں نے تیمارداروں کو اپنی فیس بھی ٹیلی فون پر بتا دی
دوسری جانب نجی اسپتال میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے نعیم الرحمن آخوند کے بیٹے ذوہیب آخوند نے بھی بتایاکہ وہ اپنے والد کو متعدد نجی اسپتالوں میں لیکرگھومتے رہیں لیکن داخلہ انتہائی مشکل سے ہوا۔

انڈس اسپتال،ڈاؤ اسپتال اورآغاخان اسپتال نے مزید مریضوں کو داخلےسے معذرت کرلی ہے۔بینرز بھی لگادیئے گئےہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں بھی کورونا کے مریض داخل کرنے کی گنجائش نہیں ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔