Friday, April 19, 2024

نجی اسپتال نے کورونا مریض کا 10 دن کا بل 17 لاکھ روپے بنادیا

نجی اسپتال نے کورونا مریض کا 10 دن کا بل 17 لاکھ روپے بنادیا
June 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کوروناوائرس سےہرشخص پریشان ہے لیکن نجی اسپتال کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں ۔ایک مریض کودس دن  کا بل سترہ لاکھ روپے بنادیا، معروف گلوکار فخرعالم نے اسپتال کےبل کی  کاپی سوشل میڈیا پر شیئرکردی،فنکار برادری نےبھی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کردی۔

کراچی کے نجی اسپتال نے 10دن کا بل 17لاکھ سے زائد بنادیا گلوکار فخر عالم نے بل کی کاپی ٹویٹر پیغام میں شیئر کردی۔ بل کے مطابق ایک مریض پر 300 جراثیم کش پیڈز استعمال کئے۔

ایک مریض سے 1800 گلوز اور پی پی ای کی قیمت چارج کی گئی۔

فخرعالم نے سوال کیاکہ نجی اسپتالوں میں علاج اور چارجز کو دیکھنے والا کوئی ریگولیٹرہےیا نہیں، 92 نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے فخرعالم نےکہاکہ حکومت نجی اسپتالوں کی لوٹ مار روکنے کےلئے آرڈیننس لائے۔

معروف فنکاربہروز سبزواری صورتحال پر افسوس کا اظہارکیا، 92 نیوز سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ اس طرح حاصل کیاگیا پیسے کسی کے کام نہیں آئےگا۔

معروف گلوکارہ مومنہ  مستحسن نےکہاکہ نجی اسپتال  مریضوں کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں۔ فنکاربرادری نےکہاکہ یہ وقت زندگیاں بچانے کا ہے نہ کہ مال بنانے کا۔