Thursday, April 25, 2024

نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غلطی ،متاثرہ کی بجائے دوسری ٹانگ کا آپریشن کردیا

نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غلطی ،متاثرہ کی بجائے دوسری ٹانگ کا آپریشن کردیا
July 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کیامسیحاہے کیا مسیحائی، نجی اسپتال کے ڈاکٹرنے حادثے کے شکارشخص کی فریکچرٹانگ کی بجائے بوجھ سہارنے والی ٹانگ کاآپریشن کردیا،غلطی کااحساس ہونے پر متاثرہ ٹانگ کاآپریشن بھی کردیا۔ لاہور کے علاقے والٹن کے رہائشی محمد عارف کی بائیں ٹانگ  کاحادثے میں فریکچرہوگیا،وہ آپریشن کرانے نجی اسپتال میں گیا ، مسیحائی کرنے والے ڈاکٹرنے متاثرہ ٹانگ کی بجائے دائیں ٹانگ کاآپریشن کردیا۔ عارف کے رشتہ داروں کوعلم ہوا تو انہوں نے شورشراباشروع کردیا ، احتجاجی ورثا کارویہ دیکھ کر ڈاکٹرکواپنی غلطی کااعتراف کرناپڑا ، جس کے بعد اس نے پھرسے فریکچروالی ٹانگ کاآپریشن کیا۔ دونوں ٹانگوں کاآپریشن ہونے پر متاثرہ شخص اذیت سے کراہتااور تکلیف کے احساس سے عجب مسیحائی کی غضب کہانی پر ڈاکٹرکوکوسنے دیتارہا۔