Wednesday, April 24, 2024

نجی اسپتال عملے کی مبینہ غفلت سے دل کی مریضہ دم توڑ گئی

نجی اسپتال عملے کی مبینہ غفلت سے دل کی مریضہ دم توڑ گئی
June 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں نجی اسپتال میں دل کی مریضہ دم توڑ گئی ، لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر ایمبولینس بروقت فراہم نہ کرنے کا الزام لگادیا ۔ کراچی میں نجی اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت  اور بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر مریضہ جان کی بازی ہارگئی ۔ دہلی کالونی میں دل کا دورہ پڑنے پر خاتون کو نجی اسپتال لایا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے دوسرے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا  لیکن تاخیر ہوجانے کے باعث خاتون زندہ نہ رہ سکی ،جس کیخلاف اہلخانہ سے اسپتال میں احتجاج کیا ۔ لواحقین کے مطابق ایمبولینس بروقت مل جاتی تو جان بچ سکتی تھی ، لیکن انتظامیہ نے فوری اقدامات نہ کیے ۔ لواحقین نے نجی اسپتال کیخلاف فریئر تھانے میں درخواست جمع کرادی  ، جس میں اسپتال سیل کرنے اور انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔