Tuesday, April 23, 2024

نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی وافر مقدارکے باوجود عوام کو خور کیا ، رپورٹ

نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی وافر مقدارکے باوجود عوام کو خور کیا ، رپورٹ
June 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں جاری پٹرول کے حالیہ بحران کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجی آئل کمپنیوں نے  تیل کی وافر مقدار کے باوجود عوام کو خوار کیا۔

انکوائری رپورٹ  نے پٹرول بحران پیدا کرنے والوں  کا کچا چٹھا کھول دیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مئی کے مقابلے میں 10جون تک سپلائی 40فیصد کم کی، رپورٹ کے مطابق حسیکول کمپنی کے اسٹاک میں 30ہزار758ٹن پٹرول موجود تھا۔

رپورٹ میں لکھا گیا کہ گو ( گیس اینڈ آئل ) کمپنی کے اسٹاک میں 1لاکھ 2ہزار99ٹن پٹرول موجود تھا، اٹک پٹرولیم کے اسٹاک میں 2ہزار923ٹن پٹرول موجود تھا، ٹوٹل پارکو کے اسٹاک میں 3ہزار768 ٹن پٹرول موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیل پاکستان 4 ہزار 371 اور تاج گیسولین کے اسٹاک میں 998 ٹن پٹرول موجود تھا۔

اوگرا نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پٹرولیم ڈویژن پر عائد کردی۔