Monday, September 16, 2024

نجکاری کا پہلا شکار ،پی آئی اے کا ملازم بے روزگاری کے خوف سے دوران ڈیوٹی چل بسا

نجکاری کا پہلا شکار ،پی آئی اے کا ملازم بے روزگاری کے خوف سے دوران ڈیوٹی چل بسا
February 1, 2016
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کا پہلا شکار لاہور میں قومی ائیر لائن کا ملازم بے روزگار ہونے کے خوف سے دوران ڈیوٹی دل کا دورہ  پڑنے سے چل بسا، متوفی خاندان کا واحد کفیل تھا ۔ تفصیلات کےمطابق پچاس سالہ لیاقت علی لاہور  کے علامہ اقبال  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور کارگو اٹینڈڈ کام کرتا تھا حکومت کی جانب سے پی آئی اے  کی نجکاری کے  اعلان کے بعد وہ   نوکری ختم ہوجانے کے  ڈرسے پریشان رہتا تھا اتوار اور پیر کی درمیانی شب دوران ڈیوٹی اسے دل کا دورہ پڑا لیاقت کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس  کی موت کی تصدیق کر دی۔ لیاقت  علی  پندرہ سال بطور ڈیلی ویجز کام کرتا رہا وہ چار بے روزگار بچوں کے ساتھ ایک کمرے کے گھر میں رہتا تھا ساتھی ملازمین  کے مطابق مرحوم بہت زیادہ پریشان رہتا تھا حکومت اس کی موت کی ذمہ دار ہے۔ نماز جنازہ میں پی آئی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیاقت کو آہوں  اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔