Thursday, April 25, 2024

نجکاری پر یقین رکھتے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ کے ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچیں گے: احسن اقبال

نجکاری پر یقین رکھتے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ کے ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچیں گے: احسن اقبال
April 29, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے غیر ذمہ دارنہ رویوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، حکومت نجکاری پر مکمل یقین رکھتی ہے، قومی ایئرلائنز کے ڈوبنے کی وجہ بھی غلط پالیسیاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کا ایک نصاب پر متفق ہونا خوش آئند ہو گا۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کے ثمرات جلد گراس روٹ لیول تک پہنچیں گے۔