Sunday, May 19, 2024

نجم سیٹھی نے پاکستان کادورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

نجم سیٹھی نے پاکستان کادورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
August 24, 2017

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کادورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کااعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈپلیسیز کپتان ہوں گے۔

لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ورلڈالیون کے تمام میچز لاہورمیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا قذافی اسٹیڈیم میں میچزبارہ، تیرہ اور پندرہ ستمبرکوہوں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ورلڈالیون میں سات ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

جنوبی افریقہ سےپانچ،آسٹریلیا سےتین اورویسٹ انڈیز سے دو کھلاڑی ورلڈالیون کو حصہ ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈالیون کی آمد سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے،،انہوں نے پی ایس ایل کے کچھ میچز بھی پاکستان میں کرانے کااعلان کیا۔

کھلاڑی: فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، سیموئل بدری، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ ، گرانٹ ایلیٹ، تمیم اقبال ، ڈیوڈملر، مورنےمورکل، ٹم پین، بین کٹنگ، تھیساراپریرا، عمران طاہر، ڈیرن سیمی۔