Sunday, May 12, 2024

نجم سیٹھی نے مارچ میں کیریبین ٹٰیم کی پاکستان آمد کی خوشخبری سنادی

 نجم سیٹھی نے مارچ میں  کیریبین ٹٰیم کی پاکستان آمد کی خوشخبری سنادی
January 1, 2017

 لاہور(92نیوز)نئے سال پر کرکٹ کے شائقین کیلئے پہلی خوشی کی خبر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو گی  ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مارچ میں پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کی مشروط حامی بھر لی ہے سکیورٹی کلیئرنس ملی تو کیریبین ٹیم لاہور میں دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی پی سی بی کی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین نے کہا پی ایس ایل نے قومی کرکٹ کو ماڈرن بنانے میں کردار ادا کیا اب کرکٹ کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کی ایک ٹیم کے برانڈ ایمبیسڈر اداکار فواد خان بھی موجود تھے۔