Monday, September 16, 2024

نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو شایان شان فیئرویل دینے کا اعلان کر دیا

نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو شایان شان فیئرویل دینے کا اعلان کر دیا
April 15, 2017
کراچی (92نیوز)آل راؤنڈرشاہدآفریدی کے گلے شکوؤں کے بعد چیئرمین پی سی بی نے  ٹوئیٹ میں انکے شایان شان فیئرویل دینے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق گلے شکووں کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈرکی آوازسن ہی لی۔ شاہدآفریدی کونہ صرف چیمپنز ٹرافی کاسفیربننے پرمبارکباددی بلکہ ان کے شایان شان فیئرویل بھی دینے پرٹوئیٹ بھی کرڈالا نجم سیٹھی کہتے ہیں ہم منتظرہیں لالاکہ وہ ان سے ملاقات کریں جوانہوں نے ان سے وعدہ کیاتھا۔ گزشتہ روزہونیوالی پریس کانفرنس میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی  پی سی بی پر خوب گرجے برسے  ان کاکہناتھاکہ انہیں پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں فینز کا پیار ان کے لیے کافی ہے ۔