Tuesday, April 23, 2024

نجران کی لڑائی میں  ایک سعودی فوجی جاں بحق ہوا: ترجمان اتحادی افواج

نجران کی لڑائی میں  ایک سعودی فوجی جاں بحق ہوا: ترجمان اتحادی افواج
April 19, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)یمن میں اتحادی ممالک کی جانب سے باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں ایران کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ریاض میں اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ نجران شہر میں باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی جاں بحق ہوا۔ اتحادی افواج کی مغربی شہرعدن کے علاوہ صنعا اور سادا میں  باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی  تیز کر دی گئی ہے۔ جبکہ طبی رضاکاروں کے مطابق علاقے تیز میں مسلح تصادم کے دوران ستائیس جبکہ فضائی حملوں میں ستاون افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے قومی دن کے موقع پر اعلیٰ  فوجی قیادت  نے کہا ہے  کہ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کو یمن میں  منہ کی کھانی پڑے گی، سعودی عرب لڑائی بند کرکے مذاکرات کی طرف آئے۔