Wednesday, May 1, 2024

نثارمورائی چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز قتل کیس میں گرفتار

نثارمورائی چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز قتل کیس میں گرفتار
November 26, 2016

کراچی (92نیوز) سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثارمورائی پھر قانون کی گرفت میں آگئے۔ نثارمورائی کوسٹی کورٹ سے پیشی کے بعد واپسی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔ نثار مورائی پر کرپشن‘ دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو پھر دھر لیا گیا۔ نثار مورائی کو سٹی کورٹ سے پیشی سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ ملزم کی اہلیہ ڈاکٹر سیما مورائی نے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کر دی۔ نثار مورائی سٹی کورٹ میں سابق چیئر مین اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس میں پیشی پر آئے تھے۔

وہ سجاد حسین کے قتل کیس میں ضمانت پر تھے۔ نثار مورائی کو اس سے پہلے رینجرز نے حراست میں لیا تھا۔ ملزم نے جے آئی ٹی میں درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے سمیت دیگر سنگین انکشافات کیے تھے

تاہم حکومت سندھ اور پولیس کی خصوصی مہربانی سے صرف ایک ہی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار مورائی کو اب جے آئی ٹی کی روشنی میں مقدمات میں نامزد کر کے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔