Wednesday, May 1, 2024

نثار چودھری، زعیم قادری کے بعد چودھری عبدالغفور میو بھی پارٹی کیخلاف پھٹ پڑے

نثار چودھری، زعیم قادری کے بعد چودھری عبدالغفور میو بھی پارٹی کیخلاف پھٹ پڑے
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن پر سیاسی کارکنوں کی پت جھڑ کا موسم  ہے ، چودھری نثار ، زعیم قادری کے بعد اب چودھری عبدالغفور میو بھی  پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے ہیں ۔ چودھری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان شریف خاندان کی ملکیت نہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔  ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے ۔ چودھری عبدالغفور میو نے کہا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں  ظلم کی داستان رقم کی گئی تب ہی پارٹی چھوڑ دینا چاہتا ہے ، آج 28سالہ رفاقت میں اہم موڑ آگیا ہے ۔