Thursday, May 9, 2024

نثار مورائی خود کرپٹ انسان، جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں، آفاق احمد

نثار مورائی خود کرپٹ انسان، جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں، آفاق احمد
July 7, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کہتے ہیں کہ بتایا جائے نثار مورائی کو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا، نثار مورائی خود کرپٹ انسان ہے اور ایک کرپٹ انسان ہی الزام لگا رہا ہے، جے آئی ٹی سے صرف ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے مطابق ذوالفقار مرزا مجھ سے دو بار ملاقات کے لئے آئے، احمداس وقت بھی ذوالفقار مرزا کا سیاست میں کوئی کلیدی کردار نہیں تھا۔ میری طبیعت ہونے کے اڑھائی ماہ بعد مجھے اچانک آغاخان اسپتال لے جایا گیا۔ اس میں بتایا گیا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو بیس، پچیس لاکھ روپے دو بار دیئے، مورائی جس نے الزام لگایا وہ خود کرپٹ انسان ہے، دنیا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی، جے آئی ٹی میں یہ بھی لکھا گیا کہ مجھے ذوالفقار مرزا نے کلاشنکوف بھی جیل میں آکر دی، کوئی مورائی سے پوچھے کہ مجھے کلاشنکوف دی گئی؟، جے آئی ٹی سے صرف ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں۔ جے آئی ٹی کے تحت سزائیں اور جزا ہونے لگی تو میں کہتا ہوں عدالتوں کو ختم کر دیا جائے۔ ہم پیپلز پارٹی سے زیادتیوں کی وجہ سے اس سے خوش نہیں۔ آفاق احمد کا کہناتھا کہ 18 ویں ترمیم میں مجھے بتایا جائے جس میں میری قوم کے مفادات کے تحفظ کی بات ہو؟، پیسوں کی کوئی لالچ نہیں۔ 18 ویں ترمیم سے مجھے نہ تو کوئی فائدہ ہے اور نہ تو اس کے ختم ہونے سے میرا نقصان ہے۔ علی زیدی کی پریس کانفرنس سے جے آئی ٹی رپورٹ واضح ہے، جے آئی ٹی ڈرف اپنے مخالفین کے لئے بنائی اور پبلش کی جاتی ہے۔