Monday, May 6, 2024

نتیجہ جو بھی ہو طالبان سے مذاکرات ضروری ہیں، انتونیو گوتیرس

نتیجہ جو بھی ہو طالبان سے مذاکرات ضروری ہیں، انتونیو گوتیرس
September 10, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہ کہ نتیجہ جو بھی ہو مذاکرات ضروری ہیں۔

اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا افغانستان کودہشت گردی

سے بچانے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں معاشی بدحالی سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشتگردی کا گڑھ نہ بنے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں اپنے وہ تمام حقوق نہ کھو دیں جو انہوں نے گذشتہ عرصے میں حاصل کیے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ مختلف نسلوں کے لوگ یہ محسوس کریں کہ ان کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔تو مذاکرات کرنا ہوں گے۔

انتونیو گوتریس نے واضح  کیا کہ۔وہ طالبان سے پابندیاں اٹھانے یا تسلیم کرنے کی بات نہیں کررہے۔وہ افغانستان کی معاشی بحالی کیلئے مخصوص اقدامات کا کہہ رہے ہیں اور یہ عالمی برادری کے مفاد میں بھی ہے ۔

افغانستان پر سلامتی کونسل  کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے افغانستان ڈیبرا لوئنز نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے سے شدید معاشی بحران آسکتا ہے، لاکھوں افغان بھوک اور غربت کا شکار ہو جائیں گے۔ افغانستان میں پیسے بھجوانے کا کوئی راستہ تلاش کیاجائے۔ افغانستان میں معاشی اور سماجی نظام کو تباہی سے بچانا ہوگا۔