Thursday, April 25, 2024

نتھیا گلی میں بھی سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہ ملی

نتھیا گلی میں بھی سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہ ملی
May 26, 2020
 ایبٹ آباد (92 نیوز) گلیات کے خوبصورت مقام نتھیا گلی میں بھی سیاحوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایبٹ آباد کے داخلی مقام پر قائم چیک پوسٹ سے سیاحوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ نتھیا گلی زمین پر ایک جنت، گھنے جنگلات، دور تک پھیلے سبزے کی وجہ سے سیاحوں کو دلفریب نظارہ پیش کرتی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون پر اس عید پر گلیات کے پرفضا مقام پر ویرانیوں نے ڈھیرے ڈال دئیے۔ عید پر ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کئی گاڑیوں نے ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ سیاح سوات ایبٹ آباد کے راستے مانسہرہ کے علاقوں وادی کاغان یا پھر گلیات کی طرف جانا چاہ رہے تھے مگر پولیس نے ضلع ایبٹ آباد کی حدود پر ناکے لگا رکھے تھے جہاں سے سیاحوں کو واپس کیا جاتا رہا۔ ہوٹلز مالکان بھی لاک ڈاون سے پریشان ہیں۔ ہر سال عید پر لاکھوں لوگ گلیات کا رخ کرتے ہیں مگر اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے سیاحت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔