Tuesday, May 21, 2024

نتھیا گلی میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ، آئی ایس پی آر

نتھیا گلی میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ، آئی ایس پی آر
January 22, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) نتھیا گلی میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج نے بحفاظت نکال لیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پاک فوج ، پاک فضائیہ ، کوئیک رسپانس فورس اور رسیکیو اہلکاروں نے مشترکہ  آپریشن کر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاحوں نے میڈیا پر مدد کی اپیل کی تھی ، رات تین بجے کے قریب ریسکیو ٹیمیں سیاحوں کی مدد کے لئے روانہ کی گئی تھیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ سیاحوں کے پھنسنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا،سیاحوں کو ریسکیو کرنےپاک فوج اور فضائیہ پر مشتمل ٹیم بھیجی ، ریسکیو ٹیم کےپاس دوائیں اور خوراک موجودہے،سول انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں تعاون کررہی ہے۔