Friday, March 29, 2024

نبیل گبول کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات

نبیل گبول کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
April 15, 2015
کراچی(92نیوز)نبیل گبول اپنے سیاسی مستقبل کے لیے فکر مند دکھائی دیتے ہیں،،پیپلز پارٹی سے مایوس ہونے کے بعد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پاس  جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس سے مستعفی ہونے کے بعد اپنی سیاسی منزل کی تلاش میں سرگرداں نبیل گبول  پیپلز پارٹی سے مایوس ہونے کے بعد پرویز مشرف کے پاس پہنچ گئے۔ گبول نے ڈیفنس میں واقع پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر سابق صدر سے چالیس منٹس سے زائدملاقات کی،ملاقات میں نبیل گبول کی ایم کیو ایم سےعلیحدگی، ملکی سیاسی صورتحال ، اور سیاسی مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے کراچی کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے نبیل گبول کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔ لیکن نبیل گبول نے رفقاء سے مشورے کے  لئے وقت مانگ لیانبیل گبول کی ڈانواں ڈول سیاسی کشتی اب کون سے ساحل پر جا کرلگے گی اس بات کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔