Monday, September 16, 2024

نبیل گبول نے رینجرز کی سکیورٹی حاصل کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

نبیل گبول نے رینجرز کی سکیورٹی حاصل کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
August 12, 2015
کراچی (92نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے ترمیم کے بعد دوبارہ درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔ نبیل گبول کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ لیاری میں سینکڑوں افراد کے قتل کی مذمت کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مستعفی ہونے کے بعد مختلف ذرائع سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کی اعلی قیادت سے اختلاف کے باعث سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ انہوں نے درخواست میں اپیل کی کہ سابق رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناتے سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں، رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اپنی درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ نبیل گبول کی درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ کرے گا۔