Wednesday, May 15, 2024

نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، عثمان بزدار

نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، عثمان بزدار
November 18, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا نبی کریم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے مختلف تقریبات ہوں گی۔ رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ؐکی شان کو بیان کرنا کسی کے بس میں نہیں۔ یہ ایک عاجزانہ کاوش ہے۔ پورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔