Friday, April 26, 2024

نبی آخرالزماں ﷺ نے تمام بنی نوع انسان کو امن، احترام انسانیت، مساوات اور عدل وانصاف کا درس دیا: شہباز شریف کا عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام

نبی آخرالزماں ﷺ نے تمام بنی نوع انسان کو امن، احترام انسانیت، مساوات اور عدل وانصاف کا درس دیا: شہباز شریف کا عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مُحسن انسانیت حضرت محمد ﷺ نے اُسوہ حسنہ سے دنیا کی کایا پلٹ دی، اُن کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی آخرالزماں نے تمام بنی نوع انسان کو امن، احترام انسانیت، مساوات، عفو ودرگزر اور عدل وانصاف کا درس دیا جس کی بدولت ہم اپنی زندگیاں  بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ولادت باسعادت تاریخ انسانیت کا عظیم واقعہ ہے۔ محسن انسانیت ﷺ کی آمد سے دنیا جگمگا اٹھی، ہر طرف امن وانصاف اور حق وسچ کا بول بالا ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی آمد سے دنیا میں ہر سو پھیلے جہالت اور ظلمت کے اندھیرے دور  ہوئے۔ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات پائی جا سکتی ہے۔