Saturday, April 27, 2024

ناگپور ٹیسٹ ، بھارت نے سری لنکا کو عبرتناک شکست کا مزہ چکھا دیا

ناگپور ٹیسٹ ، بھارت نے سری لنکا کو عبرتناک شکست کا مزہ چکھا دیا
November 27, 2017

ناگپور ( 92 نیوز ) بھارت نے ناگپور ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 239 رنز سے شکست دے دی ۔ ایشون ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری کرنےوالے باؤلر بن گئے ۔ اسپنر نے میچ میں آٹھ شکار کیے ۔
بھارت نے پہلی اننگز 610 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیر کر دی ۔ کپتان ویرات کوہلی نے شاندار ڈبل سنچری جبکہ مرلی وجے ، پجارا اور روہت شرما نے سنچریاں اسکور کیں ۔
سری لنکن بیٹنگ لائن رنز کے بوجھ تلے ہی دب گئی ۔ آئی لینڈرز پہلی اننگز میں 205 اور دوسری اننگز میں صرف 166 پر ہی ہمت ہار گئے ۔
میچ میں ویرات کوہلی اور ایشون نے نئے ریکارڈز قائم کیے،،کوہلی بطور کپتان کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانےوالے کرکٹر بنے تو ایشون نے ٹیسٹ میں تیز ترین تین سو وکٹوں کااعزاز اپنے نام کر لیا۔
فتح کےساتھ ہی بھارت کو تین میچوں کی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دو دسمبر سے دہلی میں کھیلا جائےگا۔