Friday, April 19, 2024

ناگالینڈ، آسام رائفلز کی شہریوں پر فائرنگ، فوجی سمیت 14 عام شہری قتل

ناگالینڈ، آسام رائفلز کی شہریوں پر فائرنگ، فوجی سمیت 14 عام شہری قتل
December 5, 2021 ویب ڈیسک

ناگالینڈ (92 نیوز) ناگالینڈ میں آسام رائفلز کی شہریوں پر فائرنگ کےنتیجے میں فوجی سمیت 14 عام شہری قتل ہوگئے۔

بھارتی فورسز کی ناقص تربیت مودی سرکار کے گلے پڑگئی، سب سے بڑی فوج کے دعویدار بھارت کی فوج کی تربیت کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

بھارت میں آسام رائفلز نامی سیکورٹی فورسز نے ناگالینڈ کے علاقے میں شہریوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں فوجی سمیت 14 عام شہری قتل ہوگئے۔

علاقے میں سخت کشیدگی،عوام سڑکوں پر آگئے، عوام نے املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسزنے باغیوں کی نقل و حرکت پرآپریشن کیا۔

دوسری جانب عسکری ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں کیا بھارتی انٹیلی جنس نظام اتنا ناکارہ ہوچکا ہے کہ وہ محنت کشوں اور باغیوں کو شناخت تک نہیں کرپاتا۔