Friday, April 19, 2024

ناکام کارکردگی پر بھارتی فضائیہ ویسٹرن ائیر کمانڈ کے چیف برطرف

ناکام کارکردگی پر بھارتی فضائیہ ویسٹرن ائیر کمانڈ کے چیف برطرف
March 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی حکومت نے بھارتی فضائیہ ویسٹرن ائیر کمانڈ کے چیف  کو برطرف کر دیا۔ شاہینوں نے اڑان بڑی، دو طیاروں کو تباہ کیا تو بھارت تلملا اُٹھا۔ پاکسان کے خلاف ناقص کارکردگی، ناکام حکمت عملی اور پائلٹ کی گرفتاری پر بھارتی حکام اپنی فضائیہ پر برہم ہو گئی اور ویسٹرن ائیر کمانڈ کے چیف ائیرمارشل ہری کمار کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف ائیر مارشل رگوناتھ نمبیار کو بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا۔ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﻃﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﮐﯽ ﺧﻼﻑ ﻭﺭﺯﯼ، ﭘﺎﮎ ﻓﻀﺎﺋﯿﮧ ﮐﯽ ﺳﺮﭘﺮﺍﺋﺰ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﻃﯿﺎﺭﮮ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ویسٹرن ائیرکمانڈ بھارتی فضائیہ کی تقریباً چالیس فیصد ائیربیسز کو کور کرتا ہے۔ جنوری 29 سے لے کر 27 فروری تک بھارتی فضائیہ کو زبردست جھٹکا لگا اور اس دوران بھارت کے 8 طیارے تباہ ہو گئے۔