Friday, May 3, 2024

ناک اور ہونٹوں کو ڈھانپنے والے چھوٹےماسک متعارف

ناک اور ہونٹوں کو ڈھانپنے والے چھوٹےماسک متعارف
June 3, 2020

بینکاک ( 92 نیوز) تھائی لینڈ میں صرف ناک اور ہونٹوں کو ڈھانپنے والے چھوٹے فیس ماسک متعارف کرادیئے گئے۔
وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کو اپنانا تو ہے ہی ساتھ میں خوبصورت بھی نظر آنا ہے، خواتین اپنے چہرے کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں، جس کیلئے بیوٹی پارلر جانا ان کی بڑی کمزوری ہے،، تاہم کورونا کا خوف یہاں بھی حاوی ہوچکا ہے۔

تھائی لینڈ کے ایک بیوٹی پارلر نے اسی مقصد کیلئے خصوصی ماسک متعارف کرادئیے ہیں جنہیں چہرے کے مساج کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے یہ ماسک صرف اور صرف ناک اور ہونٹوں کو ڈھانپتا ہے، یہ محفوظ تو ہے ہی ساتھ میں دکھنے میں خوبصورت بھی ہے۔