Friday, April 26, 2024

ناک آؤٹ مرحلےمیں امپائرزکی گفتگوبھی نشرکی جائےگی

ناک آؤٹ مرحلےمیں امپائرزکی گفتگوبھی نشرکی جائےگی
March 17, 2015
ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک) میچ کےدوران فیصلوں کومزیدشفاف اورواضح بنانےکیلئےآئی سی سی نےایک اورقانون متعارف کرایاہے۔ ورلڈکپ کےناک آؤٹ مرحلےمیں  فیلڈامپائرزاور ٹی وی امپائرکےدرمیان ہونیوالی گفتگوبھی نشرکی جائےگی۔ کرکٹ کی جنگ میں اب جوبھی  فیصلہ ہوگا سب کےسامنے ہوگا،میچ میں کسی بھی فیصلے سے متعلق امپائرزکے صلاح مشورے کھلاڑی اور شائقین بھی سن سکیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلے کے مطابق  کوارٹر فائنل مرحلے سے فائنل تک تمام میچزمیں کسی بھی فیصلےسےمتعلق امپائرزکی گفتگو براہ راست نشرکی جائےگی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی فیصلےپرابہام  پیدا نہ ہو۔ اس سے پہلےیہ تجربہ نومبردوہزارچودہ میں آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ون ڈےسیریزمیں کیاگیاتھاجوکامیاب رہا۔