Friday, March 29, 2024

ناچ نہ جانے آنگھن ٹیڑھا : حامد خان کی معذرت پر بلاول کا ٹویٹ

ناچ نہ جانے آنگھن ٹیڑھا : حامد خان کی معذرت پر بلاول کا ٹویٹ
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)حامد خان کے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت پر بلاول بھٹو کا تبصرہ بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ ہنگامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت پر ہونیوالے میڈیا بحثوں سے تنگ آکر پی ٹی آئی کے اوپننگ بلے باز ماہر قانون حامد خان کی کیس کی پیروی سے معذرت کے پر جہاں مختلف سیاستدانوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے وہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے ۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے حامد خان کی معذرت کو ناچ نہ جانے آنگھن ٹیڑھا سے تعبیر کیا ہے ۔