Friday, March 29, 2024

ناول نگار رضیہ بٹ کو بچھڑے 13 برس بیت گئے

ناول نگار رضیہ بٹ کو بچھڑے 13 برس بیت گئے
October 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ناول نگار رضیہ بٹ کو بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ 

کشمیر کے علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی رضیہ بٹ 19 مئی 1924ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا زیادہ تر بچپن پشاور میں گزارا اور بچپن سے ہی تخلیقی و ادبی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے مواقع حاصل رہے۔ انتہائی کم عمری میں معیاری مضامین پر تحریر، جوش قلم اور ادب سے لگاؤ دیکھ کر ان کے اساتذہ کو حیران رہ جاتے تھے۔

رضیہ بٹ نے اپنے ناولوں میں عورت کے کردار اور اس کے فرائض و ذمہ داریوں کو خاص اہمیت دی۔ اردوادب بالخصوص ناول نگاری میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والی رضیہ بٹ نے تحریک پاکستان میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

عظیم ناول نگار کا نام سب سے پہلے1940ء کے ادبی جریدے میں شائع ہوا انہوں نے تقریباً 50 ناول اور 350 سے زائد کہانیاں لکھیں۔ رضیہ بٹ کے مشہور ناول نائلہ، گل بانو، صاعقہ اور انیلا قابل ذکر ہیں، دیگر کہانیوں میں آئینہ، ریشم، رفاقتیں کیسی، میں کون ہوں اور فاصلے شامل ہیں۔

اردو کی یہ معروف ناول نگار اور کہانی نویس طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں 4 اکتوبر 2012ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔