Friday, May 17, 2024

ناول نگار اور ڈرامہ نویس حسینہ معین انتقال کر گئیں

ناول نگار اور ڈرامہ نویس حسینہ معین انتقال کر گئیں
March 26, 2021

لاہور ( 92 نیوز) اردو ادب کا ایک اور درخشندہ ستارہ ڈوب گیا، معروف ناول نگار و ڈرامہ نویس حسینہ معین 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

حسینہ معین 1941 میں بھارتی شہرکانپور میں پیداہوئیں، قیام پاکستان کےبعد اہلخانہ کےساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئیں, کراچی یونیورسٹی سےتاریخ میں ایم اےکیا، انہوں نے بے شمار ڈرامےتحریر کئے۔

تنہائیاں اوردھوپ کنارے اورشہزوری وہ ڈرامےہیں جن کےکئی مکالمےآج بھی لوگوں کویاد ہیں۔پرچھائیاں، ان کہی اورانکل عرفی ڈرامےمیں حسینہ معین کےتحریک کردہ تھے۔کرن کہانی، دھند،آہٹ،پڑوسی اور بندش سمیت کئی ڈراموں کےاسکرپٹ حسینہ معین نےلکھے ۔ حسینہ معین کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کاکردگی سے بھی نوازا گیا۔

حسینہ معین کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد کی مدنی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔