Friday, April 26, 2024

ناول ”دی فاکس اینڈ دی سٹار“ کو ”واٹر سٹونز بک آف دی ایئر“ اعزاز ملنے کا امکان

ناول ”دی فاکس اینڈ دی سٹار“ کو ”واٹر سٹونز بک آف دی ایئر“ اعزاز ملنے کا امکان
December 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لومڑی کی کہانیاں اگرچہ ہمیشہ سے ہی بچوں اور بڑوں کیلئے دلچسپ موضوعات رہی ہیں مگر حال ہی میں لومڑی پر لکھے گئے ایک ناول نے کئی بڑے بڑے ناولوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوستی اور جدائی پر مبنی افسانے ”دی فاکس اینڈ دی سٹار“ نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ”دی گرل آن دی ٹرین“ اور ”’گو سیٹ آ واچ مین“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اسے ”واٹر سٹونز بک آف دی ائیر“ کا اعزاز ملنے کا امکان ہے۔ یہ ناول ایک لومڑی کے بارے میں ہے جو جنگل میں اپنے واحد دوست ستارے کو آسمان میں کھو دیتی ہے۔ ناول کی مصنفہ بکفورڈ سمتھ ہیں جو پینگوئن نامی کمپنی میں ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ کتاب کی مصنفہ کا کہنا ہے کہ ناول کی کامیابی میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے کہا وہ اس کتاب کو بچوں کے لیے لکھنا چاہتی تھیں لیکن یہ کتاب نوجوانوں کے لیے بھی ہے۔