Thursday, April 25, 2024

نان فائلرز کو جرمانہ،وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائینگے ، ایف بی آر

نان فائلرز کو جرمانہ،وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائینگے ، ایف بی آر
June 12, 2019
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ممبر ایف بی آر نے کہا ہے کہ نان فائلرزکوخودبخودٹیکس کٹوتی کیلئے آمدن بناکرجرمانہ وصول کیاجائیگا،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جائینگے ۔ نان فائلرزکیلئے دسواں شیڈول متعارف کرایا گیا ہے ،براؤن فیلڈکمپنیوں کو ٹیکس رعایت2020 تک فراہم کی گئی،کم ازکم ٹرن اوورٹیکس 1.2فیصد سے بڑھاکر1.5 فیصد کردیا گیا،گریجوایٹس کوملازمت دینے والوں کو ٹیکس ری فنڈز دئیے جائیں گے ،بجٹ میں 70 ارب روپے کی ایکسائزڈیوٹیز لگائی گئی ہیں۔ بجٹ میں 30 ارب کی کسٹمز ڈیوٹیز لگائی گئیں،بجٹ میں 200ارب روپے کاسیلزٹیکس  اور  200 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگایا گیا ہے ،انکم ٹیکس بانڈزجاری کررہے ہیں،تاخیرسے گوشوارے جمع کرانیوالوں پرجرمانہ اورسرچارج لگایا جائے گا۔

ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے ، چیئرمین ایف بی آر

ممبر ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دارطبقے پرایک ہزار،بغیرتنخواہ دارپر3 ہزار سرچارج لگایا گیا ہے  ، کمپنیوں پر 20 ہزار روپے سرچارج لگایا جائے گا ،نان فائلرزپرگاڑی ،جائیدادخریدنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے ،بغیر رشتہ دار سے گفٹ کو انکم تصور کیا جائے گا،257ارب روپے کے گفٹس پچھلے سال دئیے گئے ۔نان فائلرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جائینگے ۔ پراپرٹی انکم ٹیکس کاریٹ20فیصد سے بڑھاکر35فیصد کردیا گیا ہے ۔خدمات پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد کردی گئی ہے ۔مقامی برانڈزاورفرنچائز پر 15فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے ۔انکم ٹیکس کی چھوٹ 6لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر2500روپے ٹیکس ہوگا۔انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد 35فیصد کردی گئی ہے ۔