Sunday, May 19, 2024

نان فائلرز اور ٹیکس نادہندگان کے بعد اب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم آئے گی

نان فائلرز اور ٹیکس نادہندگان کے بعد اب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم آئے گی
May 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولر کرنے کے لیے اسکیم لائی جائے گی۔ ایف بی آر میں اسکیم کے ڈرافٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کیے جانے کے چند روز بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولر کرنے کی اسکیم کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔ ایف بی آر کے متعلقہ حکام نے اسکیم کے ڈرافٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت مکمل ہونے سے پہلے حکومت کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو لیگل کرانے کی اسکیم کا ڈرافٹ پیش کر دیا جائیگا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت 800 سی سی سے لیکر بڑی لگژری گاڑیاں تک کلیئر کروائی جاسکیں گی۔ 800 تا 1300 سی سی گاڑیوں پر مجوزہ کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔ 1300 تا 1600 سی سی گاڑیاں 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی پر کلیئر ہونے کا امکان جبکہ 1600 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر 25 فیصد پلس کسٹم ڈیوٹی لگانے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔