Wednesday, May 8, 2024

نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا
June 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے نان  اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، 100 گرام روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ 120 گرام نان کہ قیمت 15 روپے کر دی گئی۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے اور فائن کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے ۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے  اوپرسے روٹی مہنگی کرکے زندگی مشکل بنادی گئی۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نان،روٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہرممکن انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کونان،روٹی کی قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے۔