Friday, May 17, 2024

ناؤمی اوساکا نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ناؤمی اوساکا نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
September 13, 2020
نیویارک (92 نیوز) جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا، ناؤمی اوساکا نے فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کو شکست دی، جاپانی کھلاڑی نے کیرئیر کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے ویمن کیٹگری  میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا، ناؤمی اوساکا نے فائنل  میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارنیکا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ وکٹوریہ آزارنیکا نے چھ، ایک سے پہلا سیٹ جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے سیٹ میں ناؤمی اوساکا نے کم بیک کرتے ہوئے چھ، تین سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جاپان کی ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور چھ، تین سے سیٹ جیت کر دوسری بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ناؤمی اوساکا نے کیرئیر کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔