Friday, March 29, 2024

نامور گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کی آج 54 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

نامور گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کی آج 54 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
April 3, 2019

 کراچی (92 نیوز) پُرکشش شخصیت، دلکش آواز، نرالی ادائوں کی مالک پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے مداح آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

 پاپ موسیقی کی پہچان نازیہ حسن نے تین اپریل انیس سو پینسٹھ کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ مشرقی کوئل کی دلوں کو چھوتی آواز اور سروں نے مغریبی دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔

حسن اور سادگی کا پیکر نازیہ حسن انیس سو پچتھہر میں پی ٹی وی پر بچوں کے پروگرام "کلیوں کی مالا" سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ پندرہ سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم " قربانی" کیلئے آواز کا جادو جگایا اور عالمی افق پر نام کمایا۔

جنوبی ایشیاء میں پاپ میوزک متعارف کروانے کا سہرا نازیہ حسن کے سر جاتا ہے، انہوں نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ ملکر پاکستان کو بے شمار دل چھو لینے والے گیت دیئے۔

صرف پاپ میوزک ہی نہیں، نازیہ حسن نے سوفٹ گیتوں سے بھی دلوں میں پر راج کیا۔

پرکشش گلوکارہ تیرہ اگست سن دو ہزار میں کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔