Thursday, May 9, 2024

نامور کمپیئر اور مصنف دلدار پرویز بھٹی آج زندہ ہوتے تو زندگی کی چوہتربہاریں دیکھ چکے ہوتے

نامور کمپیئر اور مصنف دلدار پرویز بھٹی آج زندہ ہوتے تو زندگی کی چوہتربہاریں دیکھ چکے ہوتے
November 30, 2020

لیجنڈ فنکار اور منفرد انداز کے کمپئر دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر انیس سو چھیالیس کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔ بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور، ان کی پہچان کی وجہ بنا۔ مختلف زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔

پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور پروگرام 'ٹاکرا' سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر، اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔

انہوں نےاخبارات میں کالم بھی لکھے اور 'دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر' جیسی کتب کے بھی خالق ہیں۔ تیس اکتوبر انیس سوچورانوے کو امریکا میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے دوران دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی کا انتقال ہوا۔